Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی وزیراعلیٰ اور گورنر سندھ سے ملاقاتیں

دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، امریکی سفیر
شائع 25 جون 2023 06:45pm

امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کرنے کیلئے کراچی کا دورہ کیا اور وزیراعلیٰ مراد علی شاہ اور گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ملاقاتیں بھی کیں۔

پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط دوطرفہ تعلقات کو اجاگر کرنےکے لیے کراچی کا دورہ کیا، جب کہ قونصل جنرل ٹیریو کے ہمراہ وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور دیگر سیاسی، کاروباری اور سول سوسائٹی کے رہنماؤں کے ساتھ 247 ویں امریکی یوم آزادی کی تقریب میں شرکت کی۔

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ملاقات میں سفیر بلوم نے امریکا پاکستان تجارتی اور اقتصادی شراکت داری کو وسعت دینے کے مواقع اور دیگر مشترکہ ترجیحات پر تبادلہ خیال کیا۔

سفیر ڈونلڈ بلوم نے جوائنٹ میری ٹائم انفارمیشن کمانڈ سینٹرکا بھی دورہ کیا،جہاں انہوں نے اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، امریکن بزنس کونسل اور دیگر صنعتی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

امریکی سفیر بلوم نے کہا کہ ہم دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہیں، خاص طور پر فریم ورک برائے امریکا-پاکستان ”سبز اتحاد“ جو پاکستان میں موسمیاتی سمارٹ زراعت اور نجی شعبے کی زیر قیادت ملکی ترقی کو فروغ دینا چاہتا ہے۔

Donald Bloom

US Ambassador

US Ambassador Donald Bloom