Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کی گاڑی کو حادثہ

اسکواڈ میں شامل پولیس وین امیر مقام کی گاڑی سے ٹکرا گئی
شائع 25 جون 2023 04:55pm

جلسے سے واپسی پر اسکواڈ میں شامل پولیس وین امیر مقام کی گاڑی سے ٹکراگئی، تاہم مشیر وزیراعظم معجزانہ طور پر محفوظ رہے۔

سوات کے علاقے خوازہ خیلہ جلسے سے واپسی پر وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام کے قافلے میں شامل پولیس وین امیر مقام کی گاڑی سے ٹکرا گئی، تاہم انجینئر امیر مقام حادثے میں محفوظ رہے۔

پولیس حکام کے مطابق حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، لیکن وین الٹنے سے3 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، جنہیں فوری طور پراسپتال منتقل کردیا گیا۔

امیر مقام پر قاتلانہ حملہ

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پارٹی ذرائع نے کہا تھا کہ خیبرپختونخوا کے ضلع شانگلہ میں وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام پر حملے کی ناکام کوشش کی گئی، مشکوک افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ بھی کی گئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ ڈی پی او شانگلہ سمیت سیکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، مشکوک افراد کے خلاف علاقے میں سرچ آپریشن جاری ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم کے مشیر انجینئر امیر مقام پر 2014 میں بھی اسی مقام پر خودکش حملہ ہوا تھا، جس میں 8 افراد شہید ہوئے تھے۔

PMLN

Ameer Maqam