Aaj News

جمعہ, دسمبر 27, 2024  
24 Jumada Al-Akhirah 1446  

عوام کو بے وقوف بناکربینک اکاؤنٹ خالی کرنے کا نیا فراڈ سامنے آگیا

ایف آئی اے نے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا
شائع 25 جون 2023 05:08pm
تصویر/  سوشل میڈیا
تصویر/ سوشل میڈیا

عوام کو بے وقوف بنا کر لوٹنے والا نیا گروہ سامنے آگیا ہے، جو کوریئرسروس کے نمائندے بن کر پہلے شہریوں کو گفٹ بھجواتے ہیں پھر ریسیونگ پیپر پر انگوٹھے کا نشان لیکر بینک اکاؤنٹ خالی کردیتے ہیں۔

ایف آئی اے گوجرانوالا سائبرکرائم ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے 4 رکنی گروہ کو گرفتار کرلیا، جس میں بینک مینیجر بھی شامل ہے۔ ملزمان اب تک سیکڑوں شہریوں کے بینک اکاؤنٹ خالی کرچکے ہیں۔

کارروائی کے دوران گروہ کے سرغنہ جلیل الرحمان کو فیصل آباد سے گرفتارکیا گیا ہے اور پولیس نے ملزمان کے خلاف 5 مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ متاثرہ شہریوں کی شکایت پر مزید مقدمات بھی درج کیے جائیں گے۔

ملزمان شہریوں کو کس طرح لوٹنے تھے؟

ایف آئی اے کے تفتیشی آفیسر نے بتایا کہ ملزمان کوریئر سروس کے جعلی نمائندے بن کر شہریوں کو گفٹ بھجواتے اور پھر ریسیونگ پیپر پر ان کے انگوٹھے کا نشان حاصل کرلیتے تھے۔

تفتیشی افسر نے بتایا کہ ملزمان انگوٹھے کے نشان کو سلیکون پر کاپی کرتے اور اس کے ذریعے بینک اکاؤنٹ ہولڈرشہریوں کے زیراستعمال سِم کارڈ کا ڈپلیکیٹ سِم کارڈ حاصل کرلیتے تھے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ملزمان کے پاس ڈیجیٹل موبائل فون ایپ کے ذریعے اکاؤنٹ میں لاگ اِن کرنے کیلئے ساری معلومات بینک مینیجر کے ذریعے پہلے سے موجود ہوتی تھیں۔

FIA

Gujranwala