Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

اسلام آباد میں بارش سے ایک دن قبل شدید گرمی میں پمز کے 5 مریض دم توڑ گئے

انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں ائر کنڈشن خراب
اپ ڈیٹ 25 جون 2023 05:03pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

اسلام آباد میں اتوار کو بارش کے سبب لوگوں سے سکھ کا سانس لیا لیکن اس بارش سے قبل شدید گرمی میں اسلام آباد کے پمز اسپتال کے انتہائی نگہداشت کے شعبوں میں ائر کنڈشن خراب ہونے کے سبب صرف ایک روز میں شدید گرمی کے باعث 5 مریض دم توڑ گئے۔

وزرات صحت و پمز انتظامیہ کی لاپرواہی سے شعبہ ایمرجنسی میں ایئرکنڈیشن خراب ہونے سے مریضوں کی جان داو پہ لگ گئی۔

جھلسا دینے والی گرمی میں اسپتال میں انتظام نہ ہونے سے مریض زندگیوں سے محروم ہوگئے، ہفتہ کے روز 5 مریض دم توڑ گئے، اے سی خراب ہونے سے مریضوں، ڈاکٹرز اور عملے کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ متعدد ڈاکٹرز بھی ہیٹ اسٹروک کی لپیٹ میں آگئے۔

دوسری طرف افسران کے دفاتر کے اے سی پوری کولنگ کیساتھ چل رہے ہیں۔ ڈاکٹروں کے احتجاج اور اموات نے انتظامیہ کی انکھیں کھول دیں، پمز اسپتال کو سنٹرل ایئر کنڈیشن کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا۔

پمز میں ایکسرے کرانے والے مریض موبائل میں تصویر لینے پر مجبور ہیں، وزارت صحت نے مریضوں کا بوجھ زیادہ ہونے کا موقف پیش کرتے ہوئے کہا کہ گرمی کی لہر سے نمٹنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے، کولنگ سسٹم کو جدید خطوط پر استوا کیا جارہا ہے، یہ عمل 30 جون تک مکمل ہو جائے گا۔

Heat stroke

Pakistan Meteorological Department

PIMS Hospital Islamabad