Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Awwal 1446  

لاہور: سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر پر لینڈ مافیا کی سرپرستی کا الزام

اراضی ہتھیانے کیلے ریکارڈ میں ردو بدل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کا انکشاف، اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں
شائع 25 جون 2023 12:23pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

لاہور کے سابق سی سی پی او غلام محمود ڈوگر پر لینڈ مافیا کی سرپرستی کرنے کا الزام سامنے آگیا، اینٹی کرپشن نے تحقیقات شروع کردیں۔

غلام محمود ڈوگر کے ڈی ایچ اے میں قمیتی اراضی ہتھیانے کیلے ریکارڈ میں ردو بدل اور اختیارات کا ناجائز استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

اینٹی کرپشن نےغلام محمود ڈوگر کےخلاف تحقیقات شروع کردی ہیں۔ محکمہ انسداد رشوت ستانی نے ریونیو اسٹاف کو ریکارڈ سمیت طلب کرلیا ہے۔

یاد رہے کہ سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر 23 اپریل 2023 کو ریٹائر ہوگئے تھے۔ انہیں کریئر کے آخر میں تحریک انصاف کے دور حکومت میں مبینہ سیاسی کردار نے متنازع بنائے رکھا۔

غلام محمود ڈوگر عمران خان پر قاتلانہ حملے کی تحقیقات کے لیے بننے والی جے آئی ٹی کے سربراہ بھی رہے۔ وفاقی حکومت نے ان کو عہدے سے بھی ہٹایا تھا اور احکامات نہ ماننے پر انہیں معطل کردیا تھا، تاہم انہوں نے اس فیصلے کو عدالت میں چیلنج کیا اور عدالتی احکامات حاصل کرکے پوسٹنگ نہیں چھوڑی۔

غلام محمود ڈوگر کو وفاقی وزرا پر مقدمہ درج کرنے پر بھی کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا، جب کہ تحریک انصاف کی رہنما یاسمین راشد سے گفتگو کی مبینہ آڈیو لیک ہونے پر بھی وہ میڈیا کی زینت بنے رہے۔