Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

عید سے قبل انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ

کراچی سے اندرون سندھ چلنے والی بسوں کے کرائے 600 روپے تک بڑھنے سے مسافر پریشان ہوگئے
شائع 25 جون 2023 11:45am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

عید قربان قریب آتے ہی انٹر سٹی ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں اضافہ کردیا گیا۔ کراچی سے اندرون سندھ چلنے والی بسوں کے کرائے 600 روپے تک بڑھنے سے مسافر پریشان ہوگئے۔

کراچی سے سکھر کا کرایہ 1400 سے بڑھ کر 2200 روپے ہوگیا۔ شہر قائد سے دادو کےلئے پہلے1200 روپے لئے جاتے تھے اب 1800 روپے ہوگئے۔

لاڑکانہ کا 1500 والا کرایہ 2000 روپے ہوگیا، کراچی سے میہڑ کا کرایہ 1400 سے بڑھا کر 1700 روپے وصول کیا جانے لگا، حیدرآباد کا کرایہ 500 سے بڑھا کر 800 روپے لیا جارہا ہے۔

ٹکٹ انچارج کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت بڑھے گی تو کرائے میں مزید اضافہ ہوگا۔ فی الوقت کرائے بڑھنے کی اصل وجہ یہ ہے کہ گاڑیاں واپسی میں خالی آتی ہیں۔

کراچی سے اندرون سندھ سفر کرنے والوں کا کہنا ہے کہ عید اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کیلئے زیادہ کرایہ دینا مجبوری ہے۔ حکومت سے اپیل ہے اضافی کرایوں پر نوٹس لے۔

Pakistan Railways

Eid ul Adha 2023

Intercity Buses