بنوں : گھر پر دستی بموں سے حملہ، ایک شخص جاں بحق، 11 زخمی
دستی بم حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا، پولیس
خیبرپختونخوا کے شہر بنوں میں نامعلوم افراد نے ایک گھر پر دستی بموں سے حملہ کردیا۔
تھانہ میرا خیل کی حدود میں شہری کے گھر پر دو دستی بموں سے حملہ کیا گیا۔ حملے میں ایک شخص جاں بحق اور گیارہ افراد زخمی ہو گئے۔
پولیس کے مطابق دستی بم حملے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کیاگیا۔
دستی بم حملے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، دھماکوں کی آواز دور تک سنی گئی۔
تھانہ میرا خیل کی حدود میں ہونے والے دستی بم حملے کے بعد فوراً بعد پولیس کی نفری متاثرہ مکان پر پہنچی اور امدادی سرگرمیوں کے بعد تحقیقات کا آغاز کردیا۔
مقبول ترین
Comments are closed on this story.