Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

لوگ کہتے ہیں تم سری دیوی جیسی لگ رہی ہو

میں جو بھی نیا گیٹ اپ کروں میرا موازنہ کسی نہ کسی سے کیاجاتا ہے ، سونیا حسین
شائع 24 جون 2023 11:47pm

اداکارہ سونیا حسین کا کہنا ہے کہ میں جو بھی نیا گیٹ اپ کرتی ہوں لوگ میرا موازنہ کسی نہ کسی سے کرتے ہیں۔

سونیا حسین نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی جس میں انہوں نے بالی ووڈ کی معروف اداکارہ سری دیوی اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ اپنے موازنہ کے بارے میں بات کی۔

سونیا حسین نے کہا کہ ہاں لوگ میرا موازنہ سری دیوی اور پریانکا چوپڑا کے ساتھ کرتے ہیں،انہوں نے بتایا کہ آج کل لوگ کہتے ہیں کہ ’تم سری دیوی جیسی لگ رہی ہو‘، یہ سن کر میں چونک گئی کیونکہ سری دیوی بہت خوبصورت ہیں ساتھ ہی وہ میرا موازنہ پریانکا چوپڑا سے بھی کرتے ہیں ویسے وہ بھی خوبصورت ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے پریانکا چوپڑا پسند ہے کیونکہ وہ ایک کامیاب خاتون ہیں لیکن سری دیوی واقعی خوبصورت ہیں اور اگر لوگ سمجھتے ہیں کہ میں ان سے مشابہت رکھتی ہوں تو یہ میرے لیے قابل تعریف ہے۔

اداکارہ کے ڈرامے محبت تجھے الوداع کے بعد مداحوں نے ان کا موازنہ سری دیوی سے کیا تھا۔

Sonya Hussyn