Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

گلوکارہ شائے گِل کا ترک گلوکار کے ساتھ نیا گانا سنیں

گلوکارہ شائے گل کوک اسٹوڈیو کے گانے 'پسوڑی' سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کی
شائع 24 جون 2023 09:16pm

معروف میوزک پلیٹ فارم کوک اسٹوڈیو گلوبل کے سیزن 2 کیلئے پاکستانی گلوکارہ شائے گِل اور ترک گلوکار ایودیکی صات نے مل کر ایک گانا گایا ہے۔

پاکستانی اور ترکی کے فنکار دنیا بھر کے ان 19 گلوکاروں کے گروپ کا حصہ ہیں جو مل کر کوک اسٹوڈیو گلوبل کیلئے موسیقی تخلیق کررہے ہیں۔

یہ گانا ترک زبان اور اردو میں تیار کیا گیا ہے جس میں اردو کے بول شائے گل نے ادا کئے ہیں ۔

ترک گلوکار کو 2020 سے عالمی شہرت حاصل ہوئی جبکہ شائے گِل پاکستان کی ابھرتی ہوئی گلوکارہ ہیں اور کوک اسٹوڈیو کے گانے ’پسوڑی‘ سے انہیں دنیا بھر میں مشہوری ملی۔

گزشتہ روز بالی ووڈ کے معروف اداکار کارتک آریان اور ان کی آنے والی فلم نئی ’ستیہ پریم کی کتھا‘کے پروڈیوسر ساجد ندیاد والا نے پاکستانی سُپر ہٹ نمبر ’پسوڑی‘ کا ری میک بنانے کا اعلان کیا تھا۔

تاہم یہ خبر سامنے آتے ہی مداحوں میں شدید غم و غصہ پایا گیا جس کا برملا اظہار وہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر تاحال کر رہے ہیں۔

اس سے قبل مئی کے ماہ میں شائے گل اور علی سیٹھی نے عبداللہ صدیقی اور مانو کے ہمراہ نیا گانا ’لیفٹ رائٹ‘ ریلیز کیا تھا۔

coke studio

Shae Gill