Aaj News

اتوار, نومبر 03, 2024  
01 Jumada Al-Awwal 1446  

اسٹیٹ بینک نے سائبر حملے کے حوالے سے نیفٹ سے جواب طلب کرلیا

اسٹیٹ بینک کی ٹیم نیفٹ کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے، ترجمان
شائع 24 جون 2023 09:00pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔ فائل

نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسیلیٹیشن ٹیکنالوجیز (نیفٹ) پر سائبر حملے کے بعد اسٹیٹ بینک نے کیا اقدامات کیے ہیں۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کے مطابق اسٹیٹ بینک نے سائبر حملے کے حوالے سے نیفٹ سے جواب طلب کرلیا۔

ترجمان اسٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ مستقبل میں ایسے سائبر حملوں کو روکنے کے لیے نیفٹ کیا اقدامات کر رہا ہے اس کا جواب طلب کرلیا ہے، نیشنل انسٹیٹیوشنل فیسلیٹیشن ٹیکنالوجی کے سسٹم میں کیا کمزوریاں تھیں جواب طلب کیا گیا یے۔

ترجمان نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کی ٹیم نیفٹ کے ساتھ مستقل رابطے میں ہے۔

ملک بھر میں نیفٹ سسٹم پر سائبر حملے کو ایک ہفتہ گزر کیا ہے، نیفٹ سسٹم مکمل بحال نہ ہونے کے سبب بینکوں میں چیکس کی کلیئرنگ میں مشکلات کا سامنا ہے۔

نجی بینک کا کہنا ہے کہ سسٹم مکمل بحال نہ ہونے سے ہمارے پاس کام کا دباوٴ بڑھ گیا ہے۔

آن لائن چیک کلیئیرنس نہ ہونے کی وجہ سے مینیول طریقے سے کلئیرنس میں مشکلات کا سامنا ہے۔

حملے میں کتنے صارفین کا ڈیٹا لیک ہوا ہے تاہم نیفٹ حکام جواب دینے سے گریزاں ہیں۔

روازنہ لاکھوں کی تعداد میں چیک کلیئرنس کے لیے بینکنگ سسٹم میں آتے ہیں۔ سسٹم کی بحالی کے حوالے سے نیفٹ حکام سے کئی بار رابطہ کرنے کے باوجود جواب موصول نہیں ہوا۔

karachi

Cyber Attack

State Bank Of pakistan

nift

national institutional facilitation technologies