Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

مریضوں کے ساتھ نامناسب رویہ، چارسدہ اسپتال کے 2 ڈاکٹرز معطل

معطل ہونے والوں میں میڈیکل آفیسر عدنان اور میڈیکل آفیسر نعمان شامل
شائع 24 جون 2023 07:54pm

چارسدہ اسپتال میں مریضوں کے ساتھ نامناسب رویے پر ڈیوٹی پر مامور 2 ڈاکٹروں کے خلاف انکوائری میں ثبوت سامنے آنے پر معطل کردیا گیا۔

چارسدہ اسپتال میں ڈیوٹی کے دوران مریضوں کے ساتھ نامناسب رویے کی ویڈیو وائر ہونے پر محکمہ صحت نے کارروائی کرتے ہوئے 2 ڈاکٹوں کو معطل کرنے کے احکامات جاری کردیے۔

معطل ہونے والے 2 ڈاکٹروں میں میڈیکل آفیسر عدنان اور میڈیکل آفیسر نعمان شامل ہیں۔

اس سلسلے میں محکمہ صحت خیبر پختونخوا نے باقاعدہ اعلامیہ جاری کردیا۔

نگراں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اعظم خان نے کہا کہ انکوائری میں الزامات ثابت ہونے پر ان دونوں ڈاکٹروں کو معطل کیا گیا، سرکاری ملازمین کی طرف سے اس طرح کا رویہ کسی صورت قابل قبول نہیں، محکموں میں چند افراد کے نامناسب رویے کی وجہ سے پوری کمیونٹی کے لیے بدنامی کا باعث بنتے ہیں، سرکاری ملازمین عوام کے خادم ہیں۔

KPK

charsadda

Azam Khan

care taker cm kpk

doctors suspend