Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ٹانک میں امن کمیٹی کے سابق سربراہ قتل

فائرنگ کے نتیجے میں دو افراد زخمی
شائع 24 جون 2023 06:55pm
فائل فوٹو
فائل فوٹو

ٹانک کے تھانہ ملازئی کی حدود میں نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

پولیس کے مطابق مچن خیل شیخان کے علاقے کڑی شاہ نور میں اکبر بیٹنی نامی شخص کے گھر میں نامعلوم افراد نے گھس کر فائرنگ کی، جس سے اکبر بیٹنی موقع پر جاں بحق ہوگئے،جبکہ دو افراد زخمی ہوئے ہیں۔

جاں بحق شخص بارے بتایا جارہا ہے کہ وہ سابق امن کمیٹی کے اہم کمانڈر تھے۔

Tank

aman committee