Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

دلہن کی تلاش میں ناکامی پر نوجوان کی خودکشی

خودکشی سے قبل نوجوان نے خط میں کیا لکھا؟
شائع 24 جون 2023 04:45pm

بھارت میں ایک شخص نے اپنے لیے دلہن کی تلاش میں ناکامی پر خودکشی کرلی۔

بھارتی ریاست کرناٹکا کے ہاویری ضلع میں ایک کسان نے دلہن کی تلاش میں ناکامی کے بعد زہر کھا کر خودکشی کرلی۔

پولیس کے مطابق اس شخص کی شناخت 36 سالہ منجوناتھ ناگنور کے طور پر کی گئی ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ منجوناتھ تقریباً آٹھ سال سے دلہن کی تلاش میں تھا۔ لیکن اس کی کوششیں بے سود رہیں، جس سے وہ گہری مایوسی کی حالت میں چلا گیا۔

 خودکشی کرنے والا کسان منجوناتھ ناگنور (تصویر: انڈیا ٹوڈے)
خودکشی کرنے والا کسان منجوناتھ ناگنور (تصویر: انڈیا ٹوڈے)

پولیس نے مزید کہا کہ منجوناتھ نے خودکشی سے قبل مبینہ طور پر ایک نوٹ چھوڑا، جس میں اپنی پریشانی کا اظہار کیا۔

نوٹ میں منجوناتھ نے کہا کہ دلہن نہ ملنے سے اس کے والدین پریشان ہیں۔

نوٹ میں کہا گیا کہ ناامیدی اور مایوسی سے مغلوب ہو کر اس نے اپنی زندگی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔

پولیس نے بتایا کہ بیادگی پولیس اسٹیشن میں واقعے کا مقدمہ درج کیا گیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔

Suicide

Bride

farmer