Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

نیب نے چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو ایک بار پھر نوٹس بھیج دیا

سابق وزیراعظم توشہ خانہ اور بشریٰ بی بی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں طلب
شائع 24 جون 2023 04:37pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اے ایف پی

قومی احتساب بیورو (نیب) نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو ایک بار پھر طلبی کا نوٹس بھیج دیا۔

نیب نے سابق وزیراعظم کو توشہ خانہ اور بشریٰ بی بی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں طلبی کا نوٹس بھیجا ہے۔

مزید پڑھیں: تحائف بیچنے کا کیس: چئیرمین پی ٹی آئی نے 4 جولائی تک شامل تفتیش ہونے کی مہلت مانگ لی

دونوں کو 26 جون کو دن 11 بجے نیب راولپنڈی آفس میں کمبائنڈ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے پیش ہونے کی ہدایت کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: کرپشن کیس میں سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت منظور

چیئرمین پی ٹی آئی کو بھیجے گئے نوٹس میں نیب کا کہنا ہے کہ بطور وزیراعظم آپ نے اپنے ذاتی فائدے کے لیے کچھ سرکاری تحفوں کو فروخت کیا، آپ نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، آپ کو 23 جون کو بھی طلب کیا گیا لیکن پیش نہیں ہوئے۔

اسلام آباد

imran khan

bushra bibi

pti chairman

tosha khana case

nab rawalpindi

190 million pounds scandal