Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کتے کو ہلاک کرنے پر پولیس اہلکار سمیت 5 افراد کیخلاف مقدمہ درج

ملزمان نے دھمکی دی تھی تمہارا کتا چند دن کا مہمان ہے، مدعی مقدمہ
شائع 24 جون 2023 02:32pm
فوٹو — فائل
فوٹو — فائل

کراچی میں پولیس اہلکار سمیت پانچ افراد پر کتے کو ہلاک کرنے کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔

کتے جوجی کی ہلاکت کے مقدمے کی کاپی فیروز آباد تھانے کے ایس ایچ او نے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج شرقی کی عدالت میں پیش کردی۔

پولیس کے مطابق ایف آئی آر میں پولیس اہلکار علی، حسن، مصطفیٰ، وحید اور علی کو نامزد کیا گیا ہے۔

مدعی مقدمہ ریاض حسین کے مطابق علی حسن اور مصطفیٰ سے کتے کے معاملے پر تلخ کلامی ہوئی تھی، ملزمان نے مجھے دھمکی دی تھی کہ تمہارا کتا چند دن کا مہمان ہے۔

ریاض حسن کا کہنا تھا کہ 10 فروری کو ملزمان نے میرا کتا چوری کیا اور 12 فروری کو کتا پارک کی کچرا کنڈی میں مرا ہوا ملا تھا۔

مدعی مقدمہ نے بتایا کہ ملزمان نے بے دردی سے کتے کو ہلاک کیا، اس کا سینہ جلا ہوا تھا۔

karachi

FIR

Pet Dog