Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پیپلزپارٹی نے میئر کراچی کا الیکشن چوری کیا، قبضے کو برقرار نہیں رہنے دیں گے، حافظ نعیم

کراچی میئر کا الیکشن اس فلم کا ٹریلر ہے جو پورے ملک میں چلائی جانی ہے، امیر جماعت اسلامی کراچی
شائع 24 جون 2023 12:09pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے میئر کراچی کا الیکشن چوری کیا، قبضے کو برقرار نہیں رہنے دیں گے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران حافظ نعیم نے کہا کہ پیپلزپارٹی کا کراچی میں مینڈیٹ ہی نہیں ہے، ہمیں الیکشن چوری کے اس عمل کوروکنا ہوگا، کراچی میئر کا الیکشن اس فلم کا ٹریلر ہے جو پورے ملک میں چلائی جانی ہے۔

میئرکراچی کا الیکشن ہارنے والے جماعت اسلامی کے امیدوار کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے مینڈیٹ پر شب خون مارا گیا، ہماری 192 اور پیپلزپارٹی کی 173 سیٹیں تھیں،31 امیدواروں کو انتخاب کے دن آنے نہیں دیا گیا۔

انھوں نے کہا کہ کراچی پورے پاکستان کی نمائندگی کرتا ہے، بدترین حالات میں بھی کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، میئر کراچی کے انتخابات کے حوالے سے عدالت سے رجوع کریں گے۔

Jamat e Islami

mayor karachi

Pakistan People's Party (PPP)