Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: سکھ پر فائرنگ کا مقدمہ درج، ملزمان کی گرفتاری کیلئے سرچ آپریشن

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا
شائع 24 جون 2023 11:56am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

پشاور میں سکھ پر فائرنگ کا مقدمہ محکمہ انسداد دہشتگردی میں درج کرلیا گیا۔

پشاور کے علاقے رشید گڑھی میں فائرنگ کا واقعہ گزشتہ روز پیش آیا۔ نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے پنساری ترلوک سنگھ پر فائرنگ کی جس سے وہ معمولی زخمی ہوئے اور انھیں اسپتال منتقل کیا گیا۔

ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ترلوک سنگھ کو گھر منتقل کیا گیا، واقعہ کا مقدمہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمے میں 7ATA کی دفعہ شامل کی گئی ہیں۔

پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی شروع کردیا اور مختلف زاویوں سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔

peshawar police

KP Law and Order Situation

CTD KPK