Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

پشاور: گھر کے اندر سلنڈر دھماکا، چھت گرنے سے 2 بچے جاں بحق

چھت کے ملبے میں 5 افراد دب گئے، 2 بچوں کی لاشیں اور 2 زخمیوں کو نکال لیا گیا
اپ ڈیٹ 24 جون 2023 03:23pm
تصویر بذریعہ مصنف
تصویر بذریعہ مصنف

پشاور کے علاقے شریف آباد میں گھر کے اندر سلنڈر دھماکا دو بچوں کی جانیں لے گیا۔

ریسکیو1122 نے مقامی افراد کے حوالے سے بتایا ہے کہ گھر کے اندر ہونے والا دھماکا سلنڈر کا ہے جو گیس لیکیج کی وجہ سے ہوا۔

دھماکے کی وجہ سے گھر کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں اہلیخانہ دب گئے جنھیں نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن کیا گیا۔ چھت کے ملبے میں 5 افراد دب گئے تھے، 2 بچوں کی لاشیں اور 2 زخمیوں کو نکال لیا گیا۔

ریسکیو ورکز نے چھت کاٹ کر ملبے میں پھنسے افراد کو باہر نکالا، علاقہ مکینوں نے بھی ریسکیو ورکرز کا ساتھ دیا۔

rescue 1122

peshawar police

Peshawar roof collapse