Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے مختلف شہروں میں سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، 9 دہشتگرد گرفتار

گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، ترجمان سی ٹی ڈی
شائع 24 جون 2023 10:06am
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے دہشت گردی کے خدشات کے پیش نظر پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیے اور 9 دہشت گرد گرفتار کرلیے۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں کی گرفتاری فیصل آباد، گوجرنوالہ، بہاولپور ، ڈی جی خان اور ملتان سے عمل میں لائی گئی۔ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے، دہشت گردوں کے قبضے سے بارودی مواد ، ڈیٹو نیٹرز، فیوز اور رقم برآمد ہوئی۔

سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کی شناحت نوید خان ، خرم ، غلام حسین، غلام عباس، اویس ، محمد سیف، حسین ، اسماعیل اور اخوان کے ناموں سے ہوئی۔

دہشت گردوں کے خلاف سات مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کے مطابق رواں ہفتے 153 کومبنگ آپریشنز کے دوران 8 مشتبہ افراد گرفتار کیے گئے، کومبنگ آپریشنز میں 7 ہزار 751 افراد سے پوچھ گچھ کی گئی۔

CTD Punjab

Punjab Law and Order Situation