Aaj News

جمعرات, دسمبر 19, 2024  
16 Jumada Al-Akhirah 1446  

طارق جمیل 70 برس کے ہوگئے، اپنے لیے کیا دعا کی

ٹوئٹر پر طارق جمیل نے اپنے جذبات کا اظہار کردیا
شائع 23 جون 2023 11:49pm
اسکرین گریب/ یوٹیوب
اسکرین گریب/ یوٹیوب

پاکستان کے معروف مذہبی شخصیت طارق جمیل 70 برس کے ہوگئے، اس موقع پر انہوں نے اپنے لیے دعا کی ہے۔

ٹوئٹر پر اپنی ٹوئٹ میں طارق جمیل نے لکھا کہ اللہ کے فضل سے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ چکا ہوں اور اللہ کا مشکور ہوں کہ وہ 52 سال سے میری ذات سے اپنے دین کی خدمت کا کام لے رہا ہے۔

انہوں نے اللہ سے دعا کرتے ہوئے مزید لکھا کہ دعا کرتا ہوں کہ آخری سانس تک اللہ اور اس کے رسول (ص) کی تعلیمات دنیا تک پہنچانے اور امن و محبت کا پیغام لے کر دنیا کے ہرکونے میں پہنچوں۔

Tariq Jamil

Birthday Tariq Jamil