Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

جیل سے نوعمر قیدی باآسانی فرار، غفلت برتنے پر ہیڈ واڈر سمیت 5 اہلکار معطل

فرار ہونیوالے قیدی کواسلحہ برآمد ہونے پر پولیس نے گرفتارکیا تھا
شائع 23 جون 2023 11:04pm

کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل انتظامیہ کی آنکھوں میں دھول جونک کر نوعمر قیدی باآسانی فرار ہوگیا، فرائض میں غفلت برتنے پر آئی جی جیل خانہ جات نے ہیڈ واڈر سمیت پانچ اہلکاروں کو معطل کرکے گرفتار کرادیا۔

ذرائع کے مطابق کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں بند16سالہ قیدی دلاورخان ولد خان محمد نماز جمعہ کے وقت چلڈرن بیرک کی چھت پر چڑکر جیل کی دیوار پھلانگ کر فرار ہوگیا۔

قیدی کے فرار ہونے کی اطلاع ملنے پر جیل انتظامیہ نے علاقے کی ناکہ بندی کردی جبکہ آئی جی جیل خانہ جات شجاع احمد کاسی نے فرائض میں غفلت برنتے پر فوری طور اہلکاروں کو معطل کردیا۔

جن میں ہیڈ واڈر محمد رفیق، واڈرز سمندر خان، محمد عثمان، نصر اللہ اور خلیل شاہ شامل ہیں، جنہیں معطل کرتے ہوئے گرفتار کرا کرمقدمہ درج کردیا، جبکہ آر آر جی اہلکار محمد حیات کی معطلی کے لئے کمانڈر آر آرجی کو مراسلہ لکھ دیا۔

ذرائع نے بتایا کہ فرار ہونے والے نوعمر قیدی کو گزشتہ سال کینٹ پولیس نے اسلحہ برآمد ہونے پر گرفتار کیا تھا، جہاں سے قیدی دو بار فرار ہوا، جسے پولیس نے دوبارہ گرفتار کرکے کم عمر ہونے کے باعث قیدی کو وومن پولیس اسٹیشن منتقل کیا تھا۔

وہ وہاں سے بھی ایک بار فرار ہوا تھا جسے دوسرے روز دوبارہ گرفتارکرلیا تھا اور 30 نومبر2022 کوعدالت نے جوڈیشل کیا تھا، جس کے بعد سے یہ کوئٹہ ڈسٹرکٹ جیل میں تھا کم عمر قیدی کی دوبارہ گرفتاری کےلئے ٹیمیں چھاپے مار رہی ہے۔

quetta

Teenager Prisoner

Quetta District Jail