تحائف بیچنے کا کیس: چئیرمین پی ٹی آئی نے 4 جولائی تک شامل تفتیش ہونے کی مہلت مانگ لی
توشہ خانہ کے تحائف ذاتی فائدے کیلئے بیچنے کے کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی نے نیب سے 4جولائی تک شامل تفتیش ہونے کی مہلت مانگ لی۔
توشہ خانہ کے تحائف بیچنے کے کیس میں نیب کی دوسری طلبی پر بھی چئیرمین پی ٹی آئی نیب کے سامنے پیش نہ ہوئے، اور انہوں نے نیب سے 4 جولائی تک شامل تفتیش ہونے کی مہلت مانگ لی ہے۔
چئیرمین پی ٹی آئی نے نیب کو تحریری جواب بھیجا ہے، جس میں مؤقف پیش کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ پیشی کے باعث نیب آنا ممکن نہیں، میں نے پہلے نوٹس پر بھی 4 جولائی کو پیشی پر رضامندی دکھائی تھی۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے اپنے جواب میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ میں نے پہلے جواب میں بھی الزامات کو رد کیا تھا اور سابقہ جواب میں نیب کا دائرہ اختیار بھی چیلنج کیا تھا۔
بشری بی بی ایک بار پھر نیب طلب
نیب راولپنڈی نے ایک مرتبہ پھر سربراہ پی ٹی آئی اوران کی اہلیہ بشری بی بی کو طلب کر لیا ہے، نیب لاہور اور نیب راولپنڈی کی دو رکنی ٹیم زمان پارک پہنچی اور چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی طلبی کا نوٹس وصول کروایا، طلبی کا سمن علی اعجاز بٹر ایڈووکیٹ نے وصول کیا۔
نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو 26 جون کو نیب راولپنڈی میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے۔
نوٹس میں چیئرمین پی ٹی آئی کو توشہ خانہ جب کہ بشریٰ بی بی کو القادر ٹرسٹ کیس میں طلب کیا گیا ہے۔
Comments are closed on this story.