Aaj News

جمعرات, جنوری 16, 2025  
15 Rajab 1446  

62 سالہ خاتون کی 28 برس کے آدمی سے شادی وائرل ہوگئی

مجھے اُمید ہے کہ یہ میری آخری شادی ہے، خاتون
شائع 23 جون 2023 09:02pm
اسکرین گریب — ٹک ٹاک
اسکرین گریب — ٹک ٹاک

ملائیشیا کی ایک 62 سالہ خاتون اور ان کے 28 سالہ شوہر کی شادی ٹک ٹاک پر وائرل ہوگئی، جب جوڑے نے ٹک ٹاک پر اپنی محبت کی کہانی شیئر کی تھی۔

روکیہ سمت نامی خاتون نے2021 میں ٹک ٹاک پر پہلی بار ملنے کے بعد گزشتہ برس سبحان محمد امین جمڈیل سے شادی کی تھی اور پھر ٹک ٹاک پر اپنی محبت کی کہانی شئیر کرنے کے بعد ان کو اپنے فولورز کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

ویڈیو کے اسکرین گریب میں شوہر اور بیوی دونوں کی پیدائش کے سال دکھائے گئے۔ اس میں لکھا ہے کہ بیوی کی تاریخ پیدائش1961 جبکہ شوہر 1995 ہے، جس سے دونوں کے درمیان عمر کا فرق ظاہر ہوتا ہے۔

ایک مقامی روزنامہ ہریان میٹرو کے مطابق خاتون نے کہا کہ اگرچہ وہ بہت چھوٹا ہے، مجھے یقین ہے کہ میرے شوہر میری زندگی کے آخر تک میرا خیال رکھیں گے اور مجھے اُمید ہے کہ یہ میری آخری شادی ہے۔

خاتون اس سے قبل دو بار شادی کر چکی ہیں، 1977 میں ان کی پہلی شادی 40 سال تک چلی اور دوسرا دو سال تک قائم رہی، جبکہ شوہر کا کہنا ہے کہ مجھے یقین ہے کہ ان سے میرا بہترتعلق ہے جیسا کہ اللہ نے ارادہ کیا ہے۔

خیال رہے کہ جوڑے کی ویڈیو کو کچھ دن قبل پوسٹ کرنے کے بعد 2.4 ملین سے زیادہ بار دیکھا گیا، جبکہ 62 سالہ خاتون کے10 بچے اور 22 پوتے اور ایک پڑپوتا ہے۔

دونوں نے گزشتہ سال شادی کے بندھن میں بندھنے کا فیصلہ کیا تھا۔ شوہرسبحان محمد نے ایم سٹار آن لائن کو بتایا کہ بالآخر میں ان سے اپنی سالگرہ کے موقع پر ملا، جو گزشتہ سال 10 جنوری کو ان کے گھر تھی۔

TikTok

Malaysia

Wedding