کوٹ لکھپت جیل میں خدیجہ شاہ سے امریکی وفد کی ملاقات
9 مئی کے واقعات میں ملوث خدیجہ شاہ سے کوٹ لکھپت جیل میں امریکی وفد نے ملاقات کی۔
کوٹ لکھپت جیل ذرائع 9 مئی کو جناح ہاؤس میں جلاؤ گھیراؤ اور اکسانے کے مقدمے میں نامزد ملزمہ خدیجہ شاہ سے امریکی سفارت خانے کے حکام نے ملاقات کی اور یہ ملاقات تقریباً ایک گھنٹے تک جاری رہی۔
جیل ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں خدیجہ شاہ کی رہائی سے متعلق قانونی پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔
جیل حکام کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ پر 9 مئی کو جناح ہائوس میں جلاؤ گھیراؤ اور لوگوں کا اکسانے کا مقدمہ درج ہے، تاہم وہ دوہری شہریت کی حامل ہیں، اور وزارت داخلہ نے امریکی قونصل جنرل کو ان تک رسائی کی اجازت دی ہے۔
خدیجہ شاہ کون ہیں؟
خدیجہ شاہ سابق آرمی چیف آصف نواز جنجوعہ کی نواسی اور سابق وزیر خزانہ سلمان شاہ کی بیٹی ہیں۔ اور وہ مشہور فیشن برانڈ ”ایلان“ کی کریٹو ڈائریکٹر بھی ہیں۔
خدیجہ شاہ پر الزام
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خدیجہ شاہ سابق مشیر خزانہ سلمان شاہ کی صاحبزادی ہیں اور ان کے خلاف جناح ہاؤس پر حملے کے تمام ثبوت پولیس نے حاصل کر لئے ہیں، ملزمہ 9 مئی کو فون کرکے لوگوں کو بلاتی رہی تھیں۔
Comments are closed on this story.