Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ڈاکٹر سید محمد انور کو وفاقی شرعی عدالت کا عالم جج بنانے کی منظوری

محمد انور 3 سال تک عالم جج کے طور پر ذمہ داریاں ادا کریں گے
شائع 23 جون 2023 06:36pm
فوٹو۔۔۔۔ ریڈیو پاکستان
فوٹو۔۔۔۔ ریڈیو پاکستان

جوڈیشل کمیشن نے ڈاکٹر سید محمد انور کو وفاقی شرعی عدالت کا عالم جج بنانے کی منظوری دے دی۔

چیف جسٹس پاکستان عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس سپریم کورٹ میں منعقد ہوا۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں ڈاکٹر سید محمد انور کو وفاقی شرعی عدالت کا عالم جج بنانے کی منظوری دی گٸی۔

ڈاکٹر سید محمد انور 3 سال تک عالم جج کے طور پر ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

جوڈیشل کمیشن نے نام حتمی منظوری کے لیے نام پارلیمانی کمیٹی برائے ججز تقرری کو بھیجوا دیا۔

اسلام آباد

Judge

Federal Shariat Court

Judicial Commission of Pakistan

CJP Bandial

syed mohmmad anwar