Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ملک میں 20 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کی شرح 34.05 فیصد تک پہنچ گئی
شائع 23 جون 2023 05:34pm

ملک میں مہنگائی کی شرح 34 اعشاریہ 05 فیصد ہوگئی اور اشیائے ضروریہ کی 20 چیزیں مہنگئی ہوئیں۔

وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیئے ہیں، جس کے مطابق ملک میں مہنگائی کی شرح میں 0.33 فیصد کا مزید اضافہ ہوا ہے اور سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 34.05 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

ادارہ شماریات کے اعداد و شمار کے مطابق ایک ہفتے کے دوران 20 اشیاء ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوا، جب کہ 12 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 19 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے 20 کلو آٹے کی قیمت میں 125 روپے کا اضافہ ہوا، آلو 2 روپے اور چینی 3 رویے فی کلو، دال ماش 6 روپے، زندہ مرغی 5 روپے، چھوٹا گوشت 15 روپے اور بڑا گوشت 7 روپے فی کلو مہنگا ہوا۔

ادارہ شماریات نے بتایا کہ دودھ، انڈے، دہی، چاول اور لہسن بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل ہیں۔

Inflation

food inflation

Pakistan Inflation

Inflation Crises