لاہور، خاتون کو قتل کرنیوالا ملزم 24 گھنٹوں میں گرفتار
لاہور سمن آباد پولیس نے 24 گھنٹوں میں قتل کے ملزم کو گرفتار کرلیا، لاکھوں روپے کے خردبرد کی پوچھ گچھ پرملزم نے 45 سالہ خاتون کی جان لی تھی۔
پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 24 گھنٹوں میں خاتون کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کیا ہے، خاتون ڈاکٹر نے سمن آباد پولیس کو لاش کی اطلاع دی تھی۔
ایس پی اقبال ٹاؤن نے ایس ڈی پی او سمن آباد کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتولہ کی شناخت 45 سالہ سیدہ نوشین کے نام سے ہوئی ہے۔
ایس ایچ او سمن آباد نسیم خان نے چند گھنٹوں میں قاتل کو گرفتار کرلیا ہے کہا کہ ملزم کی گرفتاری کیلئے جدید ٹیکنالوجی اور سی سی ٹی وی کیمروں سے مدد حاصل کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عامر 18 سال سے ملازمت کر رہا تھا اور مقتولہ کا کرایہ دار بھی تھا، اس نے بیوی اور بچوں کو عید کی وجہ سے آبائی علاقہ بھجوا دیا تھا۔
پولیس نے بتایا کہ مقتولہ نجی کمپنی میں ملازمت کرتی تھی اور ملزم کو موبائل اسیسریز کی دکان دے رکھی تھی دکان کے حساب کتاب میں مقتولہ نے پوچھ گچھ کی اور لاکھوں روپے کے خردبرد کی پوچھ گچھ پرملزم نے 45 سالہ نوشین کی جان لے لی۔
پولیس نے کہا کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزم عامر نے دوائی سے بے ہوش کیا اور گلہ دبا کر قتل کیا، جبکہ پولیس نے ملزم عامر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے، مزید تفتیش کیلئے انوسٹی گیشن ونگ کے حوالے کردیا۔
Comments are closed on this story.