Aaj News

جمعہ, نومبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Awwal 1446  

بائیڈن غلطی کربیٹھے، بھارتی ترانے پر ہاتھ دِل پر رکھ دیا

بائیڈن کو جب احساس ہوا تو تب انہوں نے کیا کیا؟
شائع 23 جون 2023 06:55pm
بائیڈن نے بھارت کے قومی ترانے کے دوران اپنے دل پر ہاتھ رکھ لیا - تصویر/  روئٹرز
بائیڈن نے بھارت کے قومی ترانے کے دوران اپنے دل پر ہاتھ رکھ لیا - تصویر/ روئٹرز

امریکی صدر جو بائیڈن کی کئی مرتبہ بھول چوک سامنے آتی رہتی ہیں لیکن اس مرتبہ بائیڈن کی انوکھی بھول سامنے آئی ہے، وہ وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم کا استقبال کرتے ہوئے غلطی کر بیٹھے ہیں۔

بائیڈن پوری دنیا کے سامنے ایک غلطی کربیٹھے ہیں، انہوں نے بھارت کے قومی ترانہ بجنے پر اپنے دل پر ہاتھ رکھ لیا اور وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیر اعظم کا کا استقبال کیا۔ یہ امریکی صدر کی حالیہ ایک بڑی غلطی تھی۔

یہ صورتحال وائٹ ہاؤس میں موجود تقریباً 7 ہزار افراد کی موجودگی میں پیش آئی تھی، جبکہ بائیڈن تو مودی کے اعزاز میں ہونے والی تقریب کے مہمان تھے۔

امریکی فوج کے پرانے گارڈ کے ایک بینڈ نے جنوبی لان میں حب الوطنی پر مبنی موسیقی بجائی اور جیسے بھارت کا قومی ترانہ شروع ہوا، تو بائیڈن نے اپنا دایاں ہاتھ اپنے بائیں سینے پر رکھ لیا اور اسے تقریباً 15 سیکنڈ تک وہیں چھوڑ دیا۔

بائیڈن کو احساس ہوا تو پھر انہوں نے ہاتھ کو آہستہ آہستہ نیچے کیا اور انہیں یہ احساس ہوا کہ بینڈ امریکی قومی ترانہ نہیں بجا رہے تھے۔

امریکی صدر پہلے بھی ایسی کئی غلطیوں کا ارتکاب کرچکے ہیں، کبھی وہ اپنے عہدیداروں کے نام یاد نہیں رکھتے ہیں کبھی، باچیت کے دوران ان کی زبان پھسل جاتی ہے۔

Joe Biden

Narendra Modi