عمر سرفراز کی اہلیہ شناخت پریڈ کیلئے 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل منتقل
عدالت کا ملزمہ کی 27 جون تک شناخت پریڈ مکمل کرنے کا حکم
سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو شناخت پریڈ کے لئے چار روزہ جسمانی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں جناح ہاؤس پر حملہ اور جلاؤ گھیراؤ کیس کی سماعت ہوئی۔
عدالت نے سابق گورنر عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ رابعہ سلطان کو شناخت پریڈ کے لئے چار روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔
عدالت نے ملزمہ کی 27 جون تک شناخت پریڈ مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز رابعہ سلطان کو احاطہ عدالت سے گرفتار کیا تھا، وہ اپنے شوہر عمر سرفراز سے ملاقات کے لئے عدالت پہنچی تھیں۔
ATC
lahore
Omer Sarfraz Cheema
Jinnah House Attack
rabia sultan
مقبول ترین
Comments are closed on this story.