Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

ایئر ٹیکسی سروس متعارف کرانے والے عمران اسلم واپس گھر پہنچ گئے

تمام میڈیا اور خیر خواہوں کے تعاون کا بے حد مشکور ہوں، عمران اسلم
شائع 23 جون 2023 12:38pm
ایئر ٹیکسی۔ فوٹو — فائل
ایئر ٹیکسی۔ فوٹو — فائل

کراچی: اسکائی ونگز ایوی ایشن کمپنی کے مالک عمران اسلم خان واپس گھر پہنچ گئے ہیں۔

گھر واپسی پہنچنے کے بعد عمران اسلم نے ایک بیان میں کہا کہ میں خیریت سے واپس گھر پہنچ گیا، تمام میڈیا اور خیر خواہوں کے تعاون کا بے حد مشکور ہوں۔

واضح رہے کہ عمران اسلم خان کو بدھ کی رات 10 بجے کراچی ایئر پورٹ سے نامعلوم افراد گاڑی سمیت ساتھ لے گئے تھے۔

عمران اسلم کے اغوا کے بعد اسکائی ونگز کمپنی کے منیجر کا کہنا تھا کہ اغوا کی درخواست ایئر پورٹ تھانہ میں درج کرائی لیکن پولیس حکام اغواء کی درخواست وصول نہیں کر رہے تھے۔

karachi

Sky Wings

Air Taxi

imran aslam