Aaj News

جمعرات, نومبر 21, 2024  
18 Jumada Al-Awwal 1446  

گلگت چترال روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار، سیاحوں کو مشکلات

شہریوں کا 7 جولائی سے شروع ہونے والے شندور میلے سے قبل سڑک کی مرمت کا مطالبہ
شائع 23 جون 2023 10:11am
Gilgit-Chitral road is completely damaged, passengers are facing difficulties - Aaj News

گلگت چترال روڈ جگہ جگہ سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے جس کی وجہ سے سیاحوں اور مقامی افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔

گلگت بلتستان اور چترال کی حسین وادیاں دیکھنے نہ صرف پاکستان بلکہ بیرون ملک سے بھی سیاح آتے ہیں لیکن گلگت چترال روڈ کی خستہ حالی کی وجہ سے گاڑیوں کو گزرنے میں مشکلات درپیش آتی ہیں۔

شندور میں دنیا کے بلند ترین پولو گراؤنڈ میں سالانہ میلہ بھی 7 جولائی سے شروع ہورہا ہے لیکن این ایچ اے کی جانب سے تاحال سڑک کی مرمت نہیں کی گئی۔

سیاحوں اور مقامی افراد کا کہنا ہے این ایچ اے کی جانب سے روڈ کی مناسبت دیکھ بھال نہ کرنے سے اہم شاہراہِ آثار قدیمہ کا منظر پیش کر رہی ہے۔ مرمت نہ ہونے سے سڑک مزید تباہ ہورہی ہے اسے جلد سے جلد ٹھیک کیا جائے۔

شہریوں کا مطالبہ ہے کہ گلگت چترال روڈ کی مرمت کے ساتھ گلگت چترال ایکسپریس وے کی تعمیر کے کام میں بھی تیزی لائی جائے۔