Aaj News

منگل, نومبر 05, 2024  
02 Jumada Al-Awwal 1446  

مودی اور بائیڈن کا پاکستان سے بھارت مخالف تنظیموں کیخلاف کارروائی کا مطالبہ

بھارتی وزیراعظم کی وائٹ ہاؤس میںجوبائیڈن سے ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری
اپ ڈیٹ 23 جون 2023 11:19am
تصویر : روئٹرز
تصویر : روئٹرز

بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی وائٹ ہاؤس میں صدر جوبائیڈن سے ملاقات کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان بھارت کو نشانہ بنانے والی تنظیموں کے خلاف کارروائی کرے۔

واشنگٹن میں امریکی صدر جوبائیڈن سے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی ملاقات کے اعلامیہ میں ممبئی اور پٹھان کوٹ حملوں میں ملوث عناصر کو کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا گیا۔

مشترکہ اعلامیہ میں اقوام متحدہ کی فہرست میں شامل تمام دہشت گرد گروہوں کے خلاف کارروائی کا بھی کہا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے سرحد پار دہشتگردی کی بھی مذمت کی۔

اعلامیہ میں پاکستان پر زور دیا گیا کہ وہ یقینی بنائے کہ اس کے زیر اثر کوئی بھی علاقہ دہشت گرد حملوں کے لیے استعمال نہ ہو، واضح کیا گیا کہ امریکا اور بھارت عالمی دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

مودی کے خلاف احتجاج

امریکی صدر اوربھارتی وزیراعظم کی ملاقات کے دوران وائٹ ہاؤس کے باہر سکھوں نے احتجاج کیا۔ مظاہرین نے انڈیا شیم شیم اور گو بیک مودی کے نعرے لگائے۔

مظاہرے کے دوران مختلف ٹرک لائے گئے جن پر مودی کے خلاف نعرے درج تھے، سکھوں نے ٹرکوں پر اسکرین کے ذریعے مودی مخالف دستاویزی فلم بھی دکھائی۔

Joe Biden

PM Narendra Modi

Jammu and Kashmir