Aaj News

اتوار, جنوری 12, 2025  
11 Rajab 1446  

وہاج علی اور عائزہ خان کے نئے ڈرامے کےسین سوشل میڈیا پر لیک

گزشتہ ماہ کے آغاز میں اداکارجوڑی نے ایک ساتھ کام کرنے کا عندیہ دیا تھا
شائع 23 جون 2023 12:20am

پاکستانی ڈرامہ شائقین کی آنکھوں کو تسکین پہنچانے کے لیے معروف اداکار وہاج علی اور اداکارہ و ماڈل عائزہ خان جَلد ایک ساتھ ڈرامے میں نظر آئیں گے۔

ڈرامہ سیریل ’تیرے بن‘ میں مرتسم اور ڈرامہ سیریل ’مجھے پیار ہوا تھا‘ میں سعد کا کردار ادا کرنے والے اداکار وہاج علی جلد ہی اداکارہ عائزہ خان کے ساتھ نظر آنے والے ہیں۔

اس جوڑی نے گزشتہ ماہ کے آغاز میں اپنی انسٹااسٹوریز کے ذریعے مداحوں کو ایک ساتھ پروجیکٹ میں کام کرنے کا عندیہ دیا تھا۔

یہ خوبصورت جوڑی ڈرامے ’میں‘ میں ایک ساتھ نظر آئے گی جس کا ایک جذباتی سین سوشل میڈیا پر لیک ہو گیا۔

اس سین میں وہاج اور عائزہ خان نے سیاہ لباس پہنا ہوا ہے، عائزہ خان اس سین میں کسی سے لڑتی جھگڑتی جبکہ وہاج علی اُنہیں سمجھاتے اور وہاں سے لے جاتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں۔

Wahaj Ali

Ayeza khan