Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

عاطف اسلم کا نیا گانا ریلیز ہوتے ہی وائرل

یہ گانا بھارتی پنجابی فلم میں شامل کیا گیا ہے
شائع 22 جون 2023 11:59pm
Atif Aslam during a performance. SOURCE: Facebook fanpage
Atif Aslam during a performance. SOURCE: Facebook fanpage

پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کبھی اپنی گلوکاری کے ذریعے بالی ووڈ میوزک انڈسٹری کا لازمی حصہ تھے، انہوں نے دل دیاں گلاں، تیرا ہونے لگا ہوں، رنگ شربتوں کا، پہلی نظر اور دوری سمیت ان گنت ہٹ گانے بالی ووڈ فلموں کے لیے گائے ہیں تاہم پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی بڑھنے کے بعد گلوکار نے بھارت کے لیے گانا چھوڑ دیا۔

عاطف اسلم کے مداحوں کیلئے اب اچھی خبر یہ ہے کہ کافی عرصے کے بعد بھارتی اداکارہ سونم باجوہ اور گپی گریوال کی آنے والی فلم کیری آن جٹا 3 کے لیے انہوں نے ایک خوبصورت پنجابی گانا گایا ہے۔

عاطف اسلم کے گانے کا ٹائٹل ’برا حال ’ ہے ”برا حال“، یہ گانا ریلیز ہوتے ہی وائرل ہوگیا صرف یوٹیوب پر 24 گھنٹوں میں 1.8 ملین لوگوں نے اس گانا کو سنا اور دیکھا ہے۔

یاد رہے کہ عید الااضحی کے موقع ریلیز ہونے والی بھارتی پنجابی کامیڈی فلم ”کیری ان جٹا تھری“ کو پاکستان میں ریلیز کی اجازت مل چکی ہے،بھارتی فلموں پر پاکستان کی جانب سے پچھلے کئی سالوں سے ریلیز پر پابندی عائد ہے۔

اس فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس میں پاکستان کے اسٹیج اور ٹیلی ویژن اداکار ناصر چنیوٹی بھی اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔

تاہم اسلم کا گانا وائرل ہوا تو سوشل میڈیا پر مداحوں نے بھی تبصرے کئے

Atif Aslam