سلمان خان کے بعد گلوکار یو یو ہنی سنگھ کو قتل کی دھمکیاں ملنے لگیں
بھارتی پنجابی گلوکار ہنی سنگ کو لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے قتل کی دھمکی موصول ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق فون کال موصول ہونے کے بعد ہنی سنگ فوری دہلی پولیس ہیڈکوارٹر پہنچے اور شکایت درج کروائی ساتھ ہی میڈیا سے گفتگو بھی کی۔
ہنی سنگھ نے میڈیا کو بتایا کہ لارنس بشنوئی گینگ کے گولڈی برار کی جانب سے دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے۔
ہنی سنگ نے کہا کہ انہیں پہلی مرتبہ اس قسم کی دھمکی آمیز کال موصول ہوئی ہے وہ اور ان کا پورا خاندان خوفزدہ ہے اور پولیس سے سیکیورٹی مانگی ہے۔
پولیس حکام نے بتایا کہ یو یو ہنی سنگھ کو کال موصول ہوئی جس میں ان سے 50 لاکھ روپے کی رقم کا مطالبہ کیا گیا، گلوکار کو دھمکی دی گئی کہ اگر رقم نہ ملی تو قتل کر دیں گے۔
حکام نے بتایا کہ فون کال کے علاوہ ان کے اسٹاف کو میسیجز اور واٹس ایپ پر وائس نوٹس بھی موصول ہوئے۔
واضح رہے کہ لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے کئی مرتبہ سُپر اسٹار سلمان خان کو بھی قتل کی دھمکیاں دی جا چکی ہیں۔
یاد رہے کہ گولڈی برار نے ہی فیس بک پوسٹ میں گلوکار سدھو موسے والا پر حملے اور ان کے قتل کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
Comments are closed on this story.