Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات، 3 افراد جاں بحق

سرجانی ٹاون اور جمالی پل سے تین منشیات فروش ملزمان گرفتار
شائع 22 جون 2023 10:00pm

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں تین افرد جان سے گئے۔

کراچی کے علاقے لیاری کھڈا مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

مقتول کی شناخت ریاض خدا بخش کے نام سے ہوئی ہے زخمیوں میں غلام مرتضی اور محمد لطیف شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

سائٹ سپر ہائی وے حسن آباد میں بھی فائرنگ سے ایک شخص جاںبحق اورایک زخمی ہوگیا۔ جاں بحق شخص کی شناخت طارق اور زخمی کی شناخت ساجد کے نام سے ہوئی۔ پولیس کا کہنا ہے واقعہ ڈکیتی مزاحمت کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے۔

سہراب گوٹھ مچھر کالونی میں فائرنگ کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ آپس میں جھگڑے کے دوران پیش آیا، جاں بحق شخص کی شناخت 29 سالہ ایاز خان کے نام سے ہوئی ہے۔

دوسری جانب اے وی سی سی پولیس نے سرجانی ٹاون اور جمالی پل پر کاروائی کرتے ہوئے تین منشیات فروش ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی زیشان شفیق کا کہنا ہے گرفتار ملزمان سے 1 ریوالور 32 بور بمعہ 3 راؤنڈز اور 3425 گرام چرس بر آمد کرلی گئی ہے۔ گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور کئی مقدمات میں جیل جاچکے ہیں۔

Target Killing

Karachi Firing

Karachi Target Killing

killing in karachi