Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

کشتی میں سوار کل پاکستانیوں کی تعداد سامنے نہیں آئی، ترجمان دفترخارجہ

104زندہ لوگوں کونکالا گیا، جن میں 12 پاکستانی ہیں، ممتاززہرہ بلوچ
شائع 22 جون 2023 09:06pm
تصویر: ٹوئٹر/فارن سروس اکیڈمی
تصویر: ٹوئٹر/فارن سروس اکیڈمی

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا ہے کہ یونان میں حادثے کی شکار کشتی میں سوار پاکستانی کی تعداد سامنے نہیں آئی، 104زندہ لوگوں کونکالا گیا، جن میں 12 پاکستانی ہیں۔

”آج نیوز“ کے پروگرام ”فیصلہ آپ کا“ میں بات کرتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ کا کہنا تھا کہ یونان کشتی حادثے کی بہت سی وجوہات ہیں، کئی سوالات اٹھ رہے ہیں، یونانی حکومت بھی معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، تاہم واقعہ پرتنقید قبل ازوقت ہے۔

ترجمان دفترخارجہ نے کہا کہ لاشوں کی شناخت کیلئے دونوں ممالک کام کررہے ہیں، متاثرہ خاندانوں کے ڈی این اے نمونے لئے جا رہے ہیں، جنہیں یونانی حکومت سے شیئرکریں گے، ڈی این اے ملنے کے بعد ہی متاثرین کی حتمی تعداد بتائی جاسکتی ہے۔

ممتاز زہرہ بلوچ کا کہنا تھا کہ کشتی میں سوار کل پاکستانیوں کی تعداد سامنے نہیں آئی، ہم ریڈ کراس کی مدد بھی حاصل کررہے ہیں، کشتی سے برآمد ہونے والی تمام لاشیں پاکستانیوں کی نہیں تھیں، 104زندہ لوگوں کونکالا گیا، جن میں 12پاکستانی ہیں۔

ترجمان دفترخارجہ نے مزید کہا کہ متاثرہ خاندانوں کیلئے بہت مشکل وقت ہے، اور وزارت خارجہ کو اس تکلیف کا احساس ہے، یونانی حکومت نے پاکستان کےساتھ تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔

faisla aap ka

Pakistan Foreign Office

Mumtaz Zahra Baloch

Greece Boat Disaster