Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی میں ملوث 361 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی گئی

شرپسندوں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا
شائع 22 جون 2023 07:48pm
تصویر: روئٹرز/ فائل
تصویر: روئٹرز/ فائل

ایف آئی اے نے اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کرنے والے 361 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی ہے، اور شرپسندوں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا ہے۔

ایف آئی اے سائبر کرائم کے مطابق سوشل میڈیا پر متحرک بیرون ملک مقیم شرپسندوں کو گرفتار کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے، اور بیرون ملک بیٹھ کر سوشل میڈیا کے ذریعے قومی سلامتی کے اداروں کیخلاف ہرزہ سرائی کرنے والے 361 سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی نشاندہی کرلی گئی ہے۔

ایف آئی کے مطابق ملزمان کے اکاؤنٹس ٹریک کرکے سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے، اور مقدمات کے اندراج کے بعد ملزمان کو انٹرپول کی مدد سے واپس لایا جائے گا، شرپسندوں کی گرفتاری کیلئے انٹرپول سے رابطہ کرلیا گیا ہے۔

حکام ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم عادل راجہ کی گرفتاری کیلئے انٹرپول کو ریڈ نوٹس جاری کرنے کی درخواست کردی گئی ہے، سوشل میڈیا پر شرانگیزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کا لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے۔

FIA

Social Media Influencers

pti workers protest