Aaj News

بدھ, دسمبر 18, 2024  
15 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم نےعید کی تعطیلات میں ایک دن کا اضافہ کردیا

ملک بھرمیں 29 جون بروز جمعرات کوعیدالاضحیٰ منائی جائیگی، رویت ہلال کمیٹی
اپ ڈیٹ 23 جون 2023 01:17am
تصویر— اے ایف پی/ فائل
تصویر— اے ایف پی/ فائل

وزیراعظم شہباز شریف نے 28 جون کو بھی عید کی تعطیل دینے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ رویت ہلال کمیٹی نے ملک بھر میں 29 جون بروز جمعرات عیدالاضحیٰ کا اعلان کیا تھا۔

اس سے پہلے وفاقی حکومت کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق ہفتے میں 5 دن کام کرنے والے دفاتر کیلئے 29 اور 30 جون (جمعرات اور جمعہ) کی چھٹی دی گئی تھی۔

مزید پڑھیں: عید الاضحیٰ پر کتنی چھٹیاں، حکومت نے اعلان کردیا

اس کے ساتھ ہی ہفتے میں 6 دن کام کرنے والے دفاتر میں29 جون تا یکم جولائی تک چھٹیاں ہوں گی۔

مزید پڑھیں: عید الاضحی پر کتنے دن بینک بند رہیں گے؟

مذکورہ نوٹی فیکیشن سے قبل سوشل میڈیا پر ایک جعلی نوٹیفکیشن گردش کر رہا تھا جس میں 27 جون سے یکم جولائی تک عید الاضحٰی کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

Shehbaz Sharif

eid holidays

Eid ul Adha 2023