Aaj News

جمعرات, دسمبر 26, 2024  
23 Jumada Al-Akhirah 1446  

کراچی بندرگاہ کا ایک ٹرمینل ابوظہبی پورٹس کو دینے کا معاہدہ طے پاگیا

ابوظبی پورٹس ایک اعشاریہ 8 بلین ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی
اپ ڈیٹ 22 جون 2023 10:13pm

کراچی پورٹ ٹرسٹ اورابوظہبی پورٹس میں پاکستان انٹرنیشنل کنٹینرٹرمینلز( پی آئی سی ٹی ) چلانے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے ہیں۔

معاہدے پر دستخط کے لئے کراچی پہنچنے والے وفد کا استقبال وفاقی وزیر برائے بحری امور فیصل سبزواری نے کیا۔ وفد میں یواے ای کے وزیر توانائی اور انفرااسٹکچر سہیل محمد المزروعی، وزیر مملکت برائے غیر ملکی تجارت ڈاکٹر ثانی بن احمد الزیودی اور کراچی میں دبئی کے قونصل جنرل بخیت عتیق الرومیتی شریک تھے۔

معاہدے کی تقریب میں وزیراعلی مراد علی شاہ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری وفاقی وزیر فیصل سبزواری، یو اے ای کے سفارتکاروں سمیت پورٹ کے افسران نے شرکت کی۔

معاہدے کے تحت ابوظبی پورٹس ایک اعشاریہ 8 بلین ڈالر (ایک ارب 80 کروڑ ڈالر) کی سرمایہ کاری کرے گا۔ اور ابوظہبی پورٹس پی آئی سی ٹی کا انتطامیہ کنٹرول حاصل کرے گا۔

پی آئی سی ٹی ٹرمینل کا نام تبدیل کرکے کراچی گیٹ وے ٹرمینل لمیٹڈ رکھے جانے کی بھی تجویز ہے۔

KPT Interchange

KPT

Abu Dhabi Ports