Aaj News

پیر, دسمبر 23, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وائٹ ہاؤس کے عشائیے میں مودی کو گجراتی پکوان کے بجائے کچھ اور ملے گا

عشائیہ میں شرکت کیلئے 400 کے قریب مہمانوں کو دعوت دی ہے
شائع 22 جون 2023 08:24pm
جل بائیڈن وائٹ ہاؤس کےسوشل سیکریٹری کے ہمراہ  ہیں — تصویر/ روئٹرز
جل بائیڈن وائٹ ہاؤس کےسوشل سیکریٹری کے ہمراہ ہیں — تصویر/ روئٹرز
عشائیہ میں شرکت کے لئے 400 کے قریب مہمانوں کو دعوت دی گئی ہے — تصویر/ روئٹرز
عشائیہ میں شرکت کے لئے 400 کے قریب مہمانوں کو دعوت دی گئی ہے — تصویر/ روئٹرز
اسٹابری شا رٹ کیک، الائچی اورگلاب کے فلیور کے ساتھ — تصویر/ روئٹرز
اسٹابری شا رٹ کیک، الائچی اورگلاب کے فلیور کے ساتھ — تصویر/ روئٹرز
مین ڈش — تصویر/ روئٹرز
مین ڈش — تصویر/ روئٹرز
وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول ڈاکٹر جل بائیڈن سے ملاقات  — تصویر/ فیس بُک
وائٹ ہاؤس میں بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کی صدر جو بائیڈن اور خاتون اول ڈاکٹر جل بائیڈن سے ملاقات — تصویر/ فیس بُک

بھارتی وزیراعظم نریندرمودی امریکا کے دورے پر ہیں، اس ’اسٹیٹ وزٹ‘ کے دوران تمام مصروفیات میں سے ایک اہم وائٹ ہاؤس کی جانب سے دیئے جانے والاعشائیہ ہے۔

امریکی میڈیا کے مطابق وزیراعظم کو دیئے جانے والے عشایئے کی میزبان خاتونِ اوّل جل بائیڈن ہیں۔ ایک روایت ہے کہ عشائیے سے قبل خاتون اوّل وائٹ ہاؤس کے عملے کے ساتھ ’میڈیا پری ویو‘ میں عشائیے کے مینیو کے بارے میں بھی بتاتی ہیں۔

واضح رہے کہ نریندرمودی کے اعزاز میں عشائیہ آج جمعرات کو دیا جائے گا جس میں شرکت کے لئے 400 کے قریب مہمانوں کو دعوت دی گئی ہے۔ مذکورہ والاعشائیے کی تفصیل جل بائیڈن میڈیا کے سامنے پیش کرچکی ہیں۔

یہاں ایک بات واضح رہے کہ بھارت کی اکثرآبادی سبزیاں کھاتی ہے جس لیے عشائیے میں شامل ڈشز کو بھی سبزیوں سے تیارکیا گیا ہے۔

عشائیے میں روایتی طور پر مہمان ملک کے کھانے شامل نہیں ہوتے بلکہ خاص امریکی کھانے ہوتے ہیں بالکل یہاں بھی یہ ہی صورتحال ہے، اس کا تعلق نریندرمودی کی آبائی ریاست گجرات سے نہیں ہے اور تمام ڈشز امریکی ہیں لیکن اس میں استعمال ہونے والے مسالے دیسی ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے سوشل سیکریٹری کارلوس ایلیزونڈو کا کہنا ہے کہ متعدد ڈشوں کی تیاری میں باجرہ استعمال کیا گیا ہے کیونکہ اقوامِ متحدہ نے 2023 کو ’باجرے کا سال‘ قرار دیا ہے جس کی وجہ اس اناج کی ماحولیاتی پائیداری ہے۔

عشائیے کے کتنے کورسز ہیں اور کتنی ڈشز شامل کی گئی ہیں۔

  • پہلے کورس میں میرینیٹڈ باجرے اور گرلڈ مکئی کے دانوں کا سلاد، کمپریسڈ تربوز اور ٹینگی ایوکاڈو ساس شامل کیا گیا ہے۔

  • دوسرا کورس میں مین ڈش میں بھرے ہوئے پورٹوبیلو مشروم، کریمی زعفران انفیوزڈ رسوٹو’ ہوگا، جبکہ درخواست پر اسموکڈ روسٹڈ سی باس لیموں سویا، دہی کی چٹنی پیش کی جاسکتی ہے۔

  • تیسرا کورس میں عرقِ گلاب اور الائچی کے ذائقے کے ساتھ اسٹابری شارٹ کیک ہیں اور مہمانوں کے لیے مختلف طرح کے مشروب بھی ہیں۔

عشائیے کا انتظام کہاں کیا جائے گا؟

عشائیے کا انتظام وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان میں ایک پویلین میں کیا گیا ہے جہاں ڈنر کے بعد موسیقی کا انتظام بھی ہے اس میں ’پین مسالہ‘ نامی ایک میوزک گروپ مہمانوں کو لطف اندوز کرے گا۔

اس حوالے سے جل بائیڈن نے میڈیا سے کہا کہ اس سرکاری دورے کے ساتھ ہم دنیا کی قدیم ترین اور دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کو یکجا کر رہے ہیں۔

یاد رہے کہ نریندری مودی اگرچہ اس سے پہلے بھی تین مرتبہ وائٹ ہاؤس کے مہمان بن چکے ہیں لیکن اس بار ان کے اس دورے کو ’اسٹیٹ وزٹ‘ کا درجہ حاصل ہے۔

PM Narendra Modi