Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

یونان کشتی حادثے میں نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہا، اہلخانہ غائبانہ جنازہ پڑھ چکے تھے

اہلخانہ انضمام کی غائبانہ نماز جنازہ بھی پڑھ چکے تھے
شائع 22 جون 2023 06:15pm

یونان کشتی حادثے میں گوجرانوالہ کا نوجوان معجزانہ طور پر محفوظ رہا جس نے ہوشربا انکشافات کئے ہیں۔

یونان کشتی حادثے میں جہاں سیکڑوں افراد اب تک لاپتہ ہیں، وہیں گوجرانوالہ کا ایک اور نوجوان انضمام معجزانہ طور پر محفوظ رہا، جب کہ اس کے اہل خانہ اس کی غائبانہ نماز جنازہ بھی پڑھ چکے تھے۔

گوجوانوالہ کےعلاقے کوٹلی نواب سے تعلق رکھنے والا انضمام بھی لیبیا سے اٹلی جانے والی کشتی میں سوار تھا، اور حادثے میں بچ جانے کے بعد یونان کے اسپتال میں زیر علاج رہا۔

انضمام نے ویڈیو پیغام میں بتایا کہ انسانی اسمگلر معصوم اور غریب شہریوں کو سبز باغ دکھاتے ہیں، لیکن جب سفر شروع ہوتا ہے تو انہیں کھانا ملتا ہے نہ پانی، بلکہ روزی کی تلاش میں نکلے افراد کو گٹر کا پانی پلایا جاتا ہے۔

انضمام نے درخواست کی کہ لوگ لیبیا سے یورپ ممالک کا غیر قانونی سفر نہ کریں، یہ راستہ موت کا راستہ ہے، میں نے اپنی آنکھوں کے سامنے لوگوں کو ڈوبتے دیکھا، سیکڑوں پاکستانی کشتی میں سوار تھے اور صرف 12 پاکستانی اس حادثے میں زندہ بچ سکے ہیں، اللہ کا احسان ہے جس میں مجھے بھی دوسری زندگی عطا کی۔

Greece

Greece Boat Disaster