Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

پنجاب کے نگراں وزراء کو مزید محکمے تفویض

ایس ایم تنویر کو انرجی، آئی اینڈ سی اور زراعت، ابراہیم براڈ کو لائیو اسٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ، ٹرانسپورٹ اور معدنیات کا محکمہ تفویض
شائع 22 جون 2023 05:09pm
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل / دی نیشن
فوٹو۔۔۔۔۔ فائل / دی نیشن

پنجاب کے نگراں وزراء کو مزید محکمے تفویض کردیے گئے۔

الیکشن سے قبل پنجاب کے نگراں وزراء کو مزید محکمے دے دیے گئے، ایس ایم تنویر کو انرجی، آئی اینڈ سی اور زراعت کا محکمہ دے دیا گیا۔ ابراہیم براڈ کو لائیو اسٹاک ڈیری ڈویلپمنٹ، ٹرانسپورٹ اور معدنیات کا محکمہ دے دیا گیا۔

بلال افضل کو پی اینڈ ڈی، ماحولیات اور جنگلات کے محکمے دے دیے گئے جبکہ ڈاکٹر جاوید اکرم کو اسپیشل ہیلتھ کیئر اور سوشل ویلفئیر کے محکمے دیے گئے۔

ڈاکٹر جمال ناصر کو پرائمری ہیلتھ کیئر اور پاپولیشن ویلفئیر، منصور قادر کو اسکول اور ہائیر ایجوکیشن کے ساتھ ایم پی ڈی ڈی کا محکمہ دے دیا گیا۔ اس کے علاوہ سید اظفر علی ناصر کو زکوۃ و عشر کے محکمے کا اضافی چارج دے دیا گیا۔

Punjab Elections

Caretaker Punjab Chief Minister

punjab care taker govt