Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
19 Jumada Al-Akhirah 1446  

پرویزالہی سمیت 9 اہم شخصیات کا بینک ریکارڈ طلب

اسٹیٹ بینک کو تمام ریکارڈ 23 جون تک فراہم کرنے کی ہدایت
شائع 22 جون 2023 04:33pm

نیب نے اسٹیٹ بینک سے چوہدری پرویزالہی سمیت نو اہم ترین شخصیات کا بنک ریکارڈ طلب کر لیا۔

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب اور پی ٹی آئی کے صدر پرویز الہی کے خلاف نیب میں تحقیقات کا دائرہ کار مزید وسیع کردیا گیا ہے، اور اب نیب لاہور نے اسٹیٹ بینک سے پرویزالہی سمیت نو اہم ترین شخصیات کا بینک ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نیب آمدن سے زائد اثاثے اور منی لانڈرنگ کے اینگل سے تحقیقات کر رہا ہے، اور نیب کی جانب سے اسٹیٹ بینک کو تمام ریکارڈ 23 جون تک فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

NAB

Chaudhry Pervaiz Elahi

State Bank Of pakistan