سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ احاطہ عدالت سے گرفتار
لاہور میں سابق گورنر پنجاب عمر سرفراز چیمہ کی اہلیہ کو احاطہ عدالت سے گرفتار کرلیا گیا۔
عمر سرفراز چیمہ کو آج عدالت میں پیش کیا گیا تھا، سابق گورنر کی اہلیہ اپنے شوہر سے ملاقات کے لیے عدالت پہنچی تھیں۔
پولیس نے عمر سرفراز کی اہلیہ کو کمرہ عدالت کے باہر سے گرفتار کرلیا۔
عسکری ٹاور حملہ کیس: عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
دوسری جانب لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے عسکری ٹاور پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا چالان پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کر دی۔
انسداد دہشت گردی عدالت لاہور کی ایڈمن جج عبہر گل خان نے کیس پر سماعت کی۔ عمر سرفراز چیمہ کو جوڈیشل ریمانڈ ختم ہونے پر عدالت پیش کیا گیا۔
پولیس نے عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرلیا۔
عدالت نے عمر سرفراز چیمہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں 14 روز کی توسیع کرتے ہوئے پولیس کو مقدمے کا چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔
عمر سرفراز چیمہ اور دیگر پر عسکری ٹاور پر حملے اور جلاؤ گھیراؤ کا الزام ہے۔
Comments are closed on this story.