انتظامی معاملات میں مداخلت: سیکریٹری الیکشن کمیشن کا پنجاب، خیبر پختونخوا کے وزرائے اعلیٰ کو خط
سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے پنجاب اورخیبرپختونخوا کے نگراں وزرائے اعلیٰ کو لکھے گئے خط میں خدشہ ظاہر کیا کہ اطلاع ہے کہ بعض افراد، متوقع الیکشن امیدوار اور سیاسی جماعتوں کے ممبران، ضلعی، ڈویزنل انتظامیہ اور محکموں کے کام میں مداخلت کر رہے ہیں۔
پنجاب اورخیبر پختونخوا میں انتظامی معاملات میں سیاسی جماعتوں کے ممبران اور متوقع امیداروں کی مداخلت کے معاملے پر سیکریٹری الیکشن کمیشن عمر حمید نے پنجاب اور خیبر پختونخوا کے نگراں وزراء اعلی کو خط لکھ دیا۔
خط میں لکھا گیا ہے اطلاع یے کہ بعض افراد، متوقع الیکشن امیدوار اور سیاسی جماعتوں کے ممبران، ضلعی ڈویژنل انتظامیہ اور محکموں کے کام میں مداخلت کر رہے ہیں، الیکشن کمیشن توقع کرتا ہے کہ نگراں حکومت قانونی مینڈیٹ کے مطابق اپنا کام کرے۔
سیکریٹری الیکشن کمیشن نے ہدایت کی کہ نگراں حکومت اپنے ماتحت دفاتر پر نظر رکھے، شفاف اور پرامن انتخابات انعقاد میں کردار ادار کرے۔
خط میں مزید کہا گیا ہے کہ نگراں حکومت کو غیرجانبدار ہونا چاہیئے، نگران حکومت آئین اور قانون کے مطابق الیکشن کمیشن کی معاونت کرتی ہے۔
Comments are closed on this story.