Aaj News

ہفتہ, دسمبر 28, 2024  
25 Jumada Al-Akhirah 1446  

سندھ ہائیکورٹ نے عزیر بلوچ کیخلاف 5 مقدمات کا فیصلہ سنانے سے روک دیا

سندھ ہائیکورٹ سے فیصلہ آنے تک اے ٹی سی فیصلہ نہ سنائے، عدالت
شائع 22 جون 2023 03:06pm
فوٹو ــ فائل
فوٹو ــ فائل

سندھ ہائی کورٹ نےانسداد دہشت گردی عدالت کو عزیر بلوچ کےخلاف پانچ مقدمات کا فیصلہ سنانے سے روک دیا۔

سرغنہ لیاری گینگ عزیربلوچ کی مقدمات سے بریت کی سماعت سندھ ہائیکورٹ میں ہوئی۔ درخواست پراسکیوٹر جنرل سندھ کی جانب سے دائر کی گئی۔

عدالت عالیہ نے انسداد دہشت گردی عدالت کو مزید 5 کیسز کا فیصلہ سنانے سے روکتے ہوئے کہا کہ سندھ ہائیکورٹ سے فیصلہ آنے تک اے ٹی سی فیصلہ نہ سنائے۔

یاد رہے کہ لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیربلوچ کو ریلیف ملنے کا سلسلہ جاری ہے، عزیر بلوچ اب تک 25 سنگین مقدمات سے بری ہوچکے ہیں۔

Karachi Police

Karachi law and order situation

Karachi Gang war