شگر: 7 ہزار میٹر بُلند چوٹی سرکرنے کیلئے جانے والی چیک ری پبلک کی کوہ پیما زخمی
ریسکیو کیلئے آرمی ایوی ایشن سے رابطہ کیا جارہا ہے، ڈپٹی کمشنر
گلگت بلتستان کے علاقے شگرمیں سات ہزار میٹر بلند چوٹی اسپانٹک کو سرکرنے کی مہم کے دوران چیک ری پبلک کی کوہ پیما زخمی ہوگئیں۔
مہم جوئی کےدوران زخمی ہونے والی چیک ری پبلک کی خاتون کوہ پیما 8 رکنی ٹیم کے ساتھ اسپانٹک سر کرنے کی مہم پر نکلی تھیں۔
ڈپٹی کمشنر شگر کنے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ زخمی کوہ پیماکو ریسکیو کرنےکی کوشش کی جارہی ہے۔
ڈی سی شگرولی اللہ فلاحی نے بتایا کہ اس حوالے سے آرمی ایوی ایشن سےرابطہ کیا جارہا ہے۔
گلگت بلتستان
mountaineer
Czech Republic
Climber
مقبول ترین
Comments are closed on this story.