Aaj News

اتوار, دسمبر 22, 2024  
20 Jumada Al-Akhirah 1446  

وزیراعظم شہباز شریف کے سعودی ولی عہد سے راز و نیاز

دونوں رہنماؤں نے مترجم کا تکلف نہیں کیا
شائع 22 جون 2023 02:51pm

دورہ فرانس کے دوران وزیراعظم شہباز شریف کی سعودی والی عہد سے راز ونیاز کی ویڈیو سامنے آگئی۔

وزیراعظم شہبازشریف فرانسیسی صدر کی دعوت پر گلوبل سمٹ میں شرکت کیلئے 3 روزہ دورے پر پیرس میں موجود ہیں۔

سوشل میڈیا پر نئے عالمی مالیاتی معاہدے سے متعلق سربراہی اجلاس کے موقع پر بنائی جانے والی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں شہباز شریف کو سعودی عرب کے وزیراعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

تاہم یہ ملاقات معمول سے ذرا ہٹ کر ہے کیونکہ دونوں رہنما ہجوم سے دور ایک گوشے میں آمنے سامنے کھڑے رازونیاز کررہے ہیں۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ اس ملاقات کیلئے کسی مترجم کا تکلف نہیں کیا گیا۔ دنیا کی کئی زبانوں پر عبور رکھنے والے پاکستانی وزیراعظم یقینناً عربی زبان بھی بخوبی بول لیتے ہوں گے۔

Shehbaz Sharif

Muhammad bin Salman