Aaj News

ہفتہ, جون 29, 2024  
22 Dhul-Hijjah 1445  

شرجیل میمن نے پیپلز بس سروس موبائل ایپلیکیشن کا افتتاح کردیا

یہ ایپلیکیشن سفر کرنے والوں کو سہولیات فراہم کرے گی، وزیر اطلاعات سندھ
شائع 22 جون 2023 01:24pm
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب
فوٹو۔۔۔۔۔۔۔۔ اسکرین گریب

وزیر اطلاعات سندھ شرجیل انعام میمن نے پیپلز بس سروس موبائل ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا۔

کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے رہنما شرجیل میمن نے کہا کہ یہ ایپلی کیشن پیپلز بس میں سفر کرنے والوں کو سہولیات فراہم کرے گی، ایک ماہ کے دوران کارڈ سسٹم آجائے گا، بس کی پوری مانیٹرنگ بھی ایپ کے ذریعے ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ بس یا اسٹاف کے خلاف شکایت بھی ایپ کے ذریعے ہوگی، مسافر کارڈ کے ذریعے کرایہ دے سکیں گے، بسوں میں کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں، جولائی میں پیپلزبس سروس کی گرین اور ریڈ بسیں آرہی ہیں۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ سندھ حکومت عوام کو مزید سہولیات کے لیے اقدامات کررہی ہے، پیپلز بس سروس کو دیگر شہروں تک توسیع دی جائے گی، بسوں کے روٹ، ٹریکنگ اور کرائے کی معلومات ایپ کے ذریعے ہوگی۔

وزیراطلاعات سندھ کا کہنا تھا کہ ریڈ لائن بی آر ٹی اہم منصوبہ ہے، ریڈ لائن بی آر ٹی پر دن رات کام کررہے ہیں، یہ پہلی بی آر ٹی ہے جو بائیوگیس پر چلے گی، بائیو گیس پلانٹ کے لیے زمین کا قبضہ لے لیا ہے۔

karachi

peoples bus service

mobile application

Sharjeel Inam Memon

information minister sindh